9 اپریل 2013 - 19:30
خیبرپختونخوا صوبے میں انسداد پولیو کی ٹیم پر فائرنگ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گيا ہے۔

پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مردان کے علاقے موسم کورونا میں مسلح افراد نے انسداد پولیو کی ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گيا۔ یہ حملہ تین روزہ پولیو مہم کے دوسرے دن کیا گيا۔ اس حملے میں انسداد پولیو مہم کے اہلکار محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انسداد پولیو کی ٹیم پر حملے کیے جا چکے ہیں جن میں کئي اہلکارہلاک ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲